انٹر نیشنل کرکٹ نہ ہونے سے ڈومیسٹک پر فوکس کرنا ہوگا: بسمہ معروف

نوائے وقت  |  Aug 12, 2020

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہاہے کہ انٹرنیشنل ایونٹس نہ ہونے سے اب ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کرنا ہوگا۔کرکٹ کو بہت مس کر رہی ہوں گھربیٹھنا مشکل ہے۔ کوالیفائنگ راونڈ اور پھر ورلڈ کپ ملتوی ہونے سے مایوسی ہوئی ہے ، پر امید ہوں کہ حالات جلد نارمل ہوں گے اور سرگرمیاں شروع ہوں گی۔ خواہش ہے کہ گراونڈز میں کرکٹ کی سرگرمیاں جلد شروع ہوں۔کرونا وائرس کی وجہ سے ویمنز کرکٹ کوزیادہ نقصان ہوا ہے، ویمنز کرکٹ پہلے ہی کم ہو تی تھی اب کرونا وائرس کی وجہ سے وہ بھی رکی ہوئی ہے۔ڈومیسٹک ٹورنامنٹس بھی ملتوی ہو ئے ہیں، پی سی بی ضرور بائیو سیکیور ماحول اور ایس اوپیز بنا ہو رہا ہو گا، امید ہے کہ جب حالات نارمل ہوں گے تو بھی ہم ڈومیسٹک پر فوکس کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More