عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا ، کرکٹ میں چلانے والا بھی میں ہی تھا وزیر اعظم اس کی تردید کرکے دکھائیں،جاوید میانداد،عمران خان پر برس پڑے‎

شمع نیوز  |  Aug 12, 2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپنے ویڈیو لاگ میں جاوید میانداد نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  ہےکہ میں آپ کاکپتان تھا آپ میرے کپتان نہیں تھے۔میں سیاست میں آئوں گا اور بتائوں گا کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔اب میں سیاست پربھی بات کروں گا ۔کرکٹ میں عمران خان کو چلانے والا میں تھا۔میں نے عمران کو وزیر اعظم بنوایا تھا۔سیاست میں آکر انکو بتائونگا کیسے نظام کو چلاتے ہیں۔جاوید میانداد نے مزید کہا کہ اللہ معاف کرے آپ پتہ نہیں کیا بن گئے ہیں؟لگ رہا ہے کہ خدا بنے بیٹھے ہو۔آپ سمجھ رہے ہیں کہ آپ کے علاوہ کوئی آکسفورڈ نہیں

گیا، کرکٹ بورڈ میں سب جاہل اور نااہل بھرتی کردئیے جنہیں پتہ ہی نہیں کرکٹ کیسے چلاتے ہیں۔عمران خان روز گار دے نہیں سکتے کھلاڑیوں کو بے روز گار کردیا ہے۔ کرکٹرز آج روڈ پر آگئے ہیں، کوئی مزدوری کررہا ہے تو کوئی رکشہ اور کوئی بائیک چلا رہا ہے۔جاوید میانداد نے دعویٰ کیا کہ آپ میرے گھر آکر وزیر اعظم بن کر گئے تھے۔وزیر اعظم اس کی تردید کرکے دکھائیں۔میرے دوست اب مجھے طعنے دیتے ہیں۔مجھے نہ آپ سے ملنے کی ضرورت ہے اور نہ آپ کے پاس آنے کی ضرورت ہے۔میں سب کو کہتا ہوں کہ پاکستانی بن کر رہو۔سرفراز احمد کے ساتھ سلوک درست نہیں ہے۔کراچی اور لاہور کی کرکٹ میں دوبارہ باتیں ہورہی ہیں یہ نقصان دہ چیز ہے۔جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ میری بات پوری دنیا میں سنی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More