گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 730 نئے مریضوں کی تشخیص

اب تک  |  Aug 12, 2020

اسلام آباد: (12 اگست 2020) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 730 نئے مریضوں کی تشخیص کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ اسی دوران مزید 17 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ملک بھر میں کووڈ نائنٹین کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 6129 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 730 نئے مریضوں میں تشخیص کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 921 تک جا پہنچی ہے۔اسی عرٖصہ میں مزید 17 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ملک بھر میں کووڈ نائنٹین کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 6129 ہو گئی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق اس حساب سے کووڈ نائنٹین کے مریضوں میں شرح اموات دو اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار 599 ہے۔ ملک بھر میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 193 ہو گئی ہے۔ اعداد وشمار کے حساب سے ملک میں صحتیاب مریضوں کی شرح معمولی بہتری کے ساتھ بانوے فیصد ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرمریضوں کی تعداد سندھ میں موجود ہے جہاں اب تک 1 لاکھ 24 ہزار 556 شہریوں میں اس وبائی مرض کی تشخیص کی جاچکی ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں مریضوں کی مجموعی تعداد 94 ہزار 715 رپورٹ کی گئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں 34859 اور بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11956 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15296، آزاد جموں و کشمیر میں 2157، اور گلگت بلتستان میں 2382 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیئے گئے 20 ہزار 631 ٹیسٹ کے بعد ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 86 ہزار 442 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرکےاسپتالوں میں دستیاب 1859 وینٹی لیٹرز میں سے 147 وینٹی لیٹرز مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کووڈ نائنٹین کے مریضوں کےلیے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جہاں اس وقت 1 ہزار 344 مریض داخل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More