اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا

بول نیوز  |  Aug 12, 2020

وزیراعظم عمران خان نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر اجلاس آج سہ پہر 2 بجے ہوگا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق آگاہ کیا جائے گا اور ملک بھر میں مہنگائی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی سے  متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔اشیاء میں ملاوٹ کو روکنے سے متعلق بھی اجلاس میں گفتگو ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More