پنجاب میں کورونا وائرس کے129 نئے کیسز رپورٹ

ہم نیوز  |  Aug 12, 2020

لاہور: محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے  129 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 129 نئے کیسز کے ساتھ پنجاب میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد 94 ہزار 715 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے کہا کہ لاہور میں 46، شیخو پورہ میں 3 اور راولپنڈی میں کورونا  کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ جہلم میں کورونا وائرس کا ایک، اٹک میں ایک اور گوجرانوالہ میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ سیالکوٹ میں 2، گجرات میں 5، حافظ آباد میں ایک اورمنڈی بہاؤالدین میں 3 کیسزرپورٹ ہوئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے تفصیلات سے آگاہ کیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان میں 13، خانیوال میں 2، فیصل آباد میں 6، چنیوٹ میں 3 اور جھنگ میں ایک اور رحیم یار خان میں 5 کیسز سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سرگودھا میں 6، میانوالی میں ایک، خوشاب ، بھکر اور بہاولنگر میں ایک ، ایک کیس سامنے آیا۔

ترجمان  محکمہ صحت کے مطابق بہاولپور میں 3، ڈیرہ غازی خان میں 6، مظفرگڑھ میں 3 اور راجن پور میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔ پاکپتن میں 2 ، لیہ اور ساہیوا ل میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں  کورونا وائرس سے مزید 3 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبہ بھر میں اموات کی  کل تعداد 2 ہزار 177 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 129 ہوگئی ہے اور 16 ہزار 599 ایکٹیو کیسز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عائد پابندیاں ختم

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 730 نئے کیسز اور 17 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ مجموعی طور پر دو لاکھ 85 ہزار 921 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جب کہ 2 لاکھ 63 ہزار 193 صحتیاب ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More