بہت ُپراعتمادہوں کہ پاکستانی ٹیم کم بیک کرے گی : شاہد آفریدی

جی این این  |  Aug 13, 2020

ساؤتھ ہیپمٹن : قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑی تجربہ کار ہیں، میں بےحد ُپراعتماد ہوں کہ پاکستان ٹیم کم بیک کرے گی ۔ قومی کرکٹراورسابق کپتان شاہد آفریدی نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نسیم شاہ اورشاہین آفریدی سےبڑی توقعات ہیں، دونوں باصلاحیت نوجوان ہیں اور ان میں انرجی بھی ہے ۔ ہمارا اسکواڈاچھا   ہے اورٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑی تجربہ کار ہیں ۔ بابر اعظم باصلاحیت ہے، وہ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہےاور انہیں  ٹیم کے لیئے لمبی اننگز کھیلنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی کرکٹر سے موازنے سے قبل بابر اعظم کو میچ ونر بننا چاہیئے، میچ ونر بننے کے بعد جو روٹ اور ویرات کوہلی جیسے کھلاڑیوں سے موازنہ ہو سکتا ہے۔‏ جوروٹ ، ویرات کوہلی ، اسٹیون اسمتھ اوراے بی ڈویلئیرز کی طرح بننے کے لیئے ففٹیز کو ہنڈرڈز میں تبدیل کرنا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More