ساؤتھمپٹن:پاکستان کاانگلینڈ کےخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

سماء نیوز  |  Aug 13, 2020

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم میں فواد عالم کوشاداب خان کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ انگلش ٹيم ميں بين اسٹوکس کی جگہ بلے باز زيک کرالی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔جوفاآرچر کی جگہ سیم کرن کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔

اظہرعلی نے بتایا ہے کہ موسم گرم ہے اور پاکستان زیادہ رنز بنانے کی کوشش کرےگا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان نے تسلیم کیا کہ ابتدائی سیشن میں پچ میں کچھ موومنٹ ہوگی اورپاکستان اس پر قابوپانے کی کوشش کرےگا۔

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔مانچسٹر ٹيسٹ ميں مہمان ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ماضی ميں سيريز کا پہلا ميچ ہارنے کے بعد پاکستان کبھی بھی انگلينڈ کے خلاف ٹيسٹ سيريز نہيں جيت سکاہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More