گلگت بلتستان:سیاحوں کےکرونا ٹیسٹ کےبغیرداخلےپرپابندی

سماء نیوز  |  Aug 13, 2020

فائل فوٹو

گلگت بلتستان حکومت نے صوبے میں سیاحوں کیلئے کرونا ٹیسٹ کا سرٹی فیکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔

صوبائی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق کوئی بھی سیاح گلگت بلتستان میں کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے بغیر داخل نہیں ہوسکے گا۔ حکومت کے مطابق کرونا ٹیسٹ کی مدت ایک ہفتے سے زیادہ پرانی نہ ہو۔

حکومت کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر ہوٹل مالکان یہ محسوشس کریں کے کسی میں علامت ظاہر ہو رہی ہے تو ایسی صورت ميں ہوٹل مالکان انہيں الگ رکھيں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل انتظامیہ کی جانب سے بڑی تعداد میں سیاحوں کو گلگت بلتستان میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور ایس او پیز کے تحت سیاحوں کو اپنے ساتھ ٹیسٹ سرٹی فیکیٹ ساتھ لانا لازمی ہوگا، اس کے بغیر علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More