ساؤتھمپٹن ٹیسٹ، پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنا لئے

92 نیوز  |  Aug 13, 2020

ساؤتھمپٹن (92 نیوز) پاکستان نے ساؤتھمپٹن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے 8 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنا لئے۔ اوپنر شان مسعود ایک رن بناکر اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے فواد عالم کو ٹیم میں جگہ دی جبکہ شاداب خان ٹیم سے باہر ہو گئے۔ فواد عالم 11سال بعد ٹیسٹ میں فائنل الیون کا حصہ بنے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں۔ زیک کرالی اور سیم کیورن کو برطانوی ٹیم میں شامل کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More