وزیر اعظم نےاحساس نشوونما پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا

اے پی پی  |  Aug 13, 2020

خیبر ۔ 13 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم نےاحساس نشوونما پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ پہلے مرحلے میں 9 اضلاع میں 33 احساس نشوونما مراکز قائم کئے جا رہے ہیں، پروگرام کے تحت سہ ماہی بنیادوں پر بچیوں کو 2 ہزار روپے جبکہ بچوں کو 1500 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان نے ضلع خیبر میں قائم نشو و نما مرکز کا دورہ کیا جہاں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا کے گونر ر شاہ فرمان ، وزیر اعلیٰ محمود خان، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور منتخب نمائندے بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان میں 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ سٹنٹنگ (نامکمل نشو و نما) کی شرح کے لحاظ سے پاکستان خطے میں دوسرے نمبر پر ہے۔ احساس نشوونما پروگرام ملکی تاریخ میں سٹنٹنگ کے سنگین مسئلہ کو حل کرنے کا پہلا حکومتی پروگرام ہے۔ اس3 سالہ نشوونما پرگرام کا بجٹ 8 ارب 52 کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔ مستحقین کو صحت بخش غذا کی فراہمی کے ساتھ سہ ماہی نشوونما پروگرام سے وظفیہ بھی دیاجائے گا۔ بچیوں کے لئے 2 ہزار جبکہ بچوں کے لئے 1500 روپے سہ ماہی وظیفہ ہو گا۔ مستحقین کو صحت بخش غذا کی فراہمی کے ساتھ سہ ماہی نشوونما وظیفہ بھی دیاجائے گا۔ ان اضلاع میں خیبر، اپر دیر، باغ ،غدر، حنز، خارمنگ، خاران، بدین اور راجن پور شامل ہیں۔ ملک میں 33 احساس نشونما مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نے مرکز کے مختلف حصو ں کا دورہ کیا اور وہاں آئی ہوئی خواتین اور بچوں بھی ملے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More