افغانستان سرحد پر باڑ سکیورٹی سے متعلق پاکستان کے سنگین تحفظات دور کرنے کے لئے اور مکمل طور پر بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اے پی پی  |  Aug 13, 2020

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان نے افغان۔میڈیا رپورٹس اور افغان وزارت خارجہ کے اس بیان کو مسترد کیا ہے،جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی فوج پاک افغان سرحد پر “غیر قانونی” باڑ لگارہی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے جمعرات کو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاک افغانستان سرحد پر باڑ سکیورٹی سے متعلق پاکستان کے سنگین تحفظات دور کرنے کے لئے لگائی گئی ہے جو افغان علاقے میں تجاوزات کے بغیر مکمل طور پر بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے۔ ترجمان نے افغان فریق پر زور دیا ہے کہ سرحدی معاملات پر کسی بھی غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے متعلقہ ادارہ جاتی میکانزم کے ذریعے رابط کرنا چاہیے۔ترجمان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ افغانستان نے مشترکہ ٹوپوگرافک سروے کے بارے میں پاکستان کی تجویز پر مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان افغانستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق برادر ملک کے ساتھ تعلقات پر قائم ہیں اور افغانستان کی طرف سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More