ایک طویل عرصے بعد مسجدِ نبوی کے قالین کے نیچے سے نبی کریم ﷺ کی کونسی پسندیدہ چیز برآمد ہوئی ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 24, 2020

ریاض: مسجد نبویؐ کے فرش سے قالین ہٹائے گئے تو فرش میں دفن نبی کریم ﷺ کا 14 سو سال پرانا کنواں مل گیا۔ ایک طویل عرصے بعد مدینہ منورہ کے صحن میں دفن وہ کنواں سامنے آگیا جس سے رسول کریم ﷺ پانی نوش فرمایا کرتے تھے۔ یہ کنواں دراصل کس کا تھا اور مسجد نبوی ﷺ کا حصہ کیسے بنا؟

کورونا وبا کے باعث مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات کا درجہ رکھنے والے دو شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سعودی حکومت نے انتہائی سخت اقدامات کئے۔ اور مسجد نبوی کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ فرش پر رکھے گئے قالینوں کو ہٹا دیا جائے۔ جب ان قالینوں کو ہٹایا گیا تو فرش پر موجود ایک جگہ ایسی بھی تھی جسے مخصوص خاکہ بنا ہوا تھا جسے دائرہ لگا کر نشان زدہ کر دیا گیا تھا۔

اِس دائرے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ دراصل یہ دائرہ اس کنوئیں کی نشاندہی کے لئے لگایا گیا ہے جو مسجد کے فرش کے اس حصے کے بالکل نیچے دفن ہے۔ اگر آپ مسجد نبوی کے باب نمبر 21 سے مسجد کے اندر داخل ہوں تو یہ دائرہ پہلے تین پلرز کو چھوڑ کر تیسرے اور چوتھے پلر کے درمیان فرش پر نظر آئے گا۔

اس کنوئیں سے متعلق بتایا گیا ہے کہ نبی کریم ﷺ کے دور مبارک میں مسجد نبویﷺ کے سامنے ایک باغ تھا۔ جو ایک صحابی حضرت ابو طلحہ انصاری رضی اللہ عنہُ کی ملکیت تھا۔

حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابو طلحہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ مدینے کے چند مالدار ترین لوگوں میں سے ایک تھے۔ ایک دن انہوں نے قرآن کریم کی ایک آیت کریمہ پڑھی جس کا ترجمہ ہے، تم میں سے کوئی اس وقت تک اچھا نہیں ہوسکتا جب تک اپنے بہترین مال میں سے خرچ نہ کرے۔

اس آیت کو پڑھنے کے بعد حضرت ابو طلحہ انصاری ؓ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا کہ میرا باغ اور اس میں موجود کنواں میری سب سے پسندیدہ چیز ہے اسے میں اللہ کی رضا کے لئے آپ کو سونپتا ہوں، جس پر نبی کریم ﷺ بہت خوش ہوئے اور فرمایا کہ ابو طلحہ ؓ میرے خیال میں اگر تم اپنے عزیز رشتہ داروں میں تقسیم کر دو تو یہ بہتر ہوگا۔

جس پر حضرت ابو طلحہ انصاریؓ نے نبی پاکﷺ کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے ایسا ہی کیا اور باغ اور کنواں اپنے عزیز رشتہ داروں میں تقسیم کر دیا۔

بعد ازاں جب مسجد نبوی کی توسیع کا کام ہوا تو بعد میں باغ اور کنواں مسجد نبوی کے احاطے میں آگئے تھے، کنوئیں کو بند کرکے نشان لگا دیا گیا اور اس پر قالین ڈال دئے گئے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے مسجد نبوی ﷺ کے قالین ہٹائے گئے تو یہ کنواں برآمد ہوا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More