کورونا آخری وبا نہیں ۔۔۔مستقبل میں بھی وبائی امراض سامنے آسکتے ہیں، تیاری رکھیں۔ ماہرین نے خبردار کردیا

ہماری ویب  |  Sep 08, 2020

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گبریوسس دنیا کو خبردار کردیا ہے۔

ٹیڈروس ادھانوم گبریوسس نے یہ انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس دنیا کے لیے آخری وبا ثابت نہیں ہوگی۔ دنیا کو اگلی وبا کے لیے خود کو بہتر طور پر تیار کرنا چاہئے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے پیر کے روز جنیوا میں نیوز بریفنگ دی جس میں انہوں نے بتایا کہ 'کورونا آخری وبا نہیں ہوگی، تاریخ ہمیں سکھاتی ہے کہ وبائی امراض زندگی کی ایک حقیقت ہیں لیکن جب آئندہ کوئی وبا آئے تو دنیا کو تیار رہنا چاہیے، اس وقت کے مقابلے میں زیادہ تیار ہونا چاہیے'۔

یاد رہے دسمبر 2019 میں چین میں پہلا کورونا کیس سامنے آیا جس کے بعد سے اب تک عالمی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ 8 لاکھ 90 ہزاراموات ہوئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More