کاش ایسےکہہ دیتے،شہبازشریف کیلئے فیصل قریشی کامشورہ

سماء نیوز  |  Sep 16, 2020

اداکارفیصل قریشی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کے ایک غیر ذمہ دارانہ بیان پر انہیں یہی بات سلیقے سے کہنے کا مشورہ دیا ہے۔

لاہورسیالکوٹ موٹروے پرخاتون سے زیادتی کے واقعہ پرشہباز شریف نے اسمبلی اجلاس میں اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جوش خطابت کے دوران کہا تھا کہ “جس موٹر وے پر یہ حادثہ ہوا، یہ کہنا نامناسب نہیں ہو گا کہ یہ موٹربھی وے الحمد للہ میاں نواز شریف نے بنائی تھی”۔

اس بیان پرسوشل میڈیا پرشہبازشریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ان کی جانب سے معافی مانگی گئی۔

اسی حوالے سےکی جانے والی ٹویٹ میں اداکارفیصل قریشی نے لکھا کہ کاش شہباز شریف ایسے کہہ دیتے کہ “ہم نے موٹر وے اس لئے نہیں بنائی تھی کہ ظلم ہو ، ہم نےخوشحالی اور ترقی کے لئے بنائی تھی، ان ظالموں نے سیکورٹی کا انتظام نہ کرکے ہم سے یا موٹر وے سے نہیں، قوم سے انتقام لیا”۔

فیصل قریشی کے فالوورز نے اس ٹویٹ پر کیے جانے والے تبصروں میں ان کی بات کی تائید کی۔

واضح رہے کہ بدھ 9 ستمبرکولاہورسے گوجرانوالہ جانے والی خاتون کی گاڑی سے پٹرول ختم ہونے کے بعد امداد کی منتظرخاتون کو2 ملزمان نے گاڑی کے شیشے توڑکرزدوکوب کرتے ہوئے انہیں گن پوائنٹ پرکھیتوں میں لے جا کراجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔ خاتون کے ہمراہ ان کے بچے بھی تھے۔ملزمان جاتے ہوئے قیمتی سامان بھی چھین کر فرارہوگئے، جس میں ایک لاکھ نقدی، زیورات اورڈیبٹ کارڈ و دیگراہم اشیا شامل تھیں۔

دوسری جانب شہبازشریف نے اپنے بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ سب کی طرح میں بھی اس بدقسمت واقعے پر دل گرفتہ ہوں، گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپنی بات مناسب طریقے سے نہیں کہہ سکالیکن میری بات سے جو تاثرابھرامیرا وہ مطلب ہرگزنہیں تھا۔ مجھےامید ہے کہ حکومت سیالکوٹ موٹروے پرشہریوں کو تحفظ فراہم کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More