پشاور، سرکاری سکول کے7 اساتذہ میں کورونا کی تصدیق

جی این این  |  Sep 16, 2020

پشاور: پشاور کے ایک ہی سرکاری سکول کے 7 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ اساتذہ کا تعلق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 کینٹ سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ کے جاری نوٹی فکیشن پر عمل کرتے ہوئے سکول کھلنے سے ایک ہفتہ قبل اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے، تاہم کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سکول کے ان اساتذہ کو گھروں پر ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔ کورونا سے ان اساتذہ کے دوبارہ بھی کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے ، تمام اساتذہ کے ٹیسٹ سے متعلق محکمہ صحت کو آگاہ کیا جا چکا ہے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More