مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے والد انتقال کرگئے

نوائے وقت  |  Sep 16, 2020

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے والد انتقال کرگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے والد 94سال کی عمر میں چل بسے جس کی تصدیق بل کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔اپنی ایک ٹوئٹ میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ میرے والد حقیقی بل گیٹس تھے، وہ میرے لیے سب کچھ تھے اور میں انہیں ہر روز یاد کروں گا۔ایک بیان میں بل گیٹس نے کہا کہ ہماری انسانی ہمدردی میں میرے والد کا بڑا کردار تھا، بچپن سے ہی میری والدہ اور والد نے مثال بن کر ہمیں سکھایا کہ انسانیت کے لیے انہوں نے اپنا وقت اور وسائل کس طرح استعمال کیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس کے والد 30 نومبر 1925 کو امریکی ریاست واشنگٹن میں پیدا ہوئے اور وہ واشنگٹن کے شہر سیٹل میں رہائش پذیر تھے، ان کا نام ویلیم ہینری گیٹس تھا تاہم وہ سینئر گیٹس کے نام سے مشہور تھے۔بل گیٹس کے اہلخانہ کے مطابق سینئر بل گیٹس کو الزائمر کا عارضہ لاحق تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس کے والد نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فانڈیشن کے قیام میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا۔آفیشل بائیو گرافی کے مطابق سینئر بل گیٹس پیشے کے لحاظ سے وکیل تھے اور انہوں نے جنگ عظیم دوم کے دوران تین سال امریکی فوج میں بھی خدمات انجام دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More