سعودی عرب جانے کیلئے پاکستانیوں کو کن لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا؟

روزنامہ اوصاف  |  Sep 16, 2020

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب جانے کیلئے پاکستانیوں کو کن لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا؟ اگر آپ سعودی عرب جانا چاہتے ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں ، فہرست جاری ۔۔۔ سعودی حکومت کی جانب سے گلف کوآپریشن کونسل کے رُکن ممالک کے شہریوں اور بین الاقوامی شہریوں کو جو وزٹ ویزا، ورک پرمٹ، اقامہ اور رہائشی ویزہ رکھتے ہیں کو سفر کی مکمل اجازت دے دی گئی ہے۔البتہ یہ مسافر اسی صورت میں سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے،  اگر ان کے پاس کورونا ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ ہو گی۔ ایک اور شرط یہ ہے کہ یہ رپورٹ سفر کے وقت جاری ہوئے ٹیسٹ اڑتالیس گھنٹوں سے زائد وقت نہ گزراہو۔ اُردو نیوز کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن نے پاکستان میں موجود ان لیبارٹریوں کی فہرست جاری کر دی ہے جن کے ٹیسٹ قبول کئے جائیں گے۔کراچی سے چار لیبارٹریوں کے ٹیسٹ قبول کیے جائیں گے جن میں آغا خان، سول ہسپتال، ڈاوٴ ہسپتال اور انڈس ہسپتال کی لیبارٹریاں شامل ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More