محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارشوں کی پیشگوئی

روزنامہ اوصاف  |  Sep 16, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر ڈالی ہے۔ جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم بھارتی گجرات اور ممبئی میں موجود ہے۔اس سسٹم کے باعث مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہو گئیں ہیں جو آئندہ 4 سے 5 روز تک موجود رہے گا لیکن اس کی شدت انتہائی کم ہو گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More