عدالت کا نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کاحکم

جی این این  |  Sep 17, 2020

اسلام آباد: احتساب عدالت نےسابق وزیر اعظم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق احتسا ب عدالت میں نوازشریف سمیت دیگرملزموں کیخلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس پر سماعت ہوئی جس میں تفتیشی افسر نے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے نامکمل رپورٹ عدالت میں پیش کی۔عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔ عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More