ہانیہ عامر کو”نیاپارٹنر”مل گیا

سماء نیوز  |  Sep 19, 2020

فائل فوٹو

اداکارہ ہانیہ عامرکو اپنا نیا کروکے پارٹنرمل گیا ہے۔ اداکارہ نے انسٹا پرایک ویڈیو شیئرکی جس میں وہ گلوکارپراتیک کہد کا معروف گانا ” کھو گئے ہم کہاں ” گارہی ہیں۔

کروکے انٹرٹینمٹ کی وہ صنف ہے جو عموما بارزاورکلبوں میں سنی جاسکتی ہے۔ اس میں لوگ پہلے سے ریلکارڈ شدہ بیک گراونڈ ٹریک پرمقبول گانے گاتے ہیں ۔

اپنے پسندیدہ پالتو کتے کوگود میں بٹھائے گلوکاری کا شوق پورا کرنے والی ہانیہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ” میرے نئے کاروکے پارٹنرکے ساتھ کاروکے “۔

View this post on InstagramA post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on Sep 18, 2020 at 11:18am PDT

گانا سال 2016 میں ریلیزہونے والی فلم “بارباردیکھو” کا ہے جس کے مرکزی کرداروں میں کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا شامل تھے۔

ہانیہ کے میک آرٹسٹ اور قریبی دوست بابرظہیرنے بھی اپنے انسٹاپیج پر ویڈیو میں فالوورز کے ساتھ ہانیہ کی مارننگ روٹین شیئر کی ہے۔

View this post on InstagramPresenting @haniaheheofficial morning routine plzz ignore my weird voice in the background

A post shared by Babarzaheerofficial (@iambabarzaheer) on Sep 18, 2020 at 5:37am PDT

ویڈیو میں ہانیہ کو ٹھنڈے یخ پانی میں اپنا چہرہ ڈبوتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور وہ کافی دیر تک ایسا کیے رکھتی ہیں۔

بابرکی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بیشتر فالوورز کہا کہ صبح سویرے ایسا کرنا ان کی روٹین میں بھی شامل ہے اور یہ جلد کیلئے بہترین ٹوٹکا ہے۔ لیکن کئی ایک نے انتباہ بھی کیا کہ یہ نسخہ ہرقسم کی جلد کیلئے نہیں ہے اس لیے محتاط رہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More