کویت:نازیباویڈیوشیئرکرنےوالاپاکستانی اداکارجیل بھیج دیاگیا

سماء نیوز  |  Sep 19, 2020

تصویر: گلف نیوز

کویت کی ایک عدالت نے پاکستانی اداکار فرحان ال علی کو اپنی نازیبا ویڈیوجاری کرنے کے جرم میں 2 سال قید کی سزا سنا دی۔

القبص اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی نژاد اداکار کو اپنی ہی ویڈیو جاری کرنے کے جرم میں جیل بھیجا گیا اور سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کردیا جائے گا۔

عدالت نے فرحان ال علی کو سزا اور ملک بدری کے حکم علاوہ ایک ہزار کویتی دینارکا جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

اس سے قبل جون میں کویتی میڈیا کا کہنا تھا کہ کویتی ٹی وی کے متعدد سیریلز اوراسٹیج شوزمیں پرفارم کرنے والے اس اداکارپرسوشل میڈیا پرغیراخلاقی ویڈیوجاری کرنے کا الزام تھا اور اداکارنے پولیس کے سامنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میرے اسنیپ چیٹ اکاوںٹ کو ہیک کرلیا گیا تھا۔

بعد ازاں اداکار نے گرفتاری کے بعد اپنی نازیباویڈیو خود شیئر کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More