اب جرم کرکے دکھاؤ۔موٹروے جیسے مقدمات کے مجرموں کو نامرد بنانے کا قانون پاس،قانون میں عمرکی حدکیامقررکی گئی،بڑی خبرآگئی

روزنامہ اوصاف  |  Sep 19, 2020

ابوجا (ویب ڈیسک )نائجیریا کی ریاست کڈونا میں کورونا کے باعث لگائی گئی پابندیوں کے دوران۔۔۔کے کیسز میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ریاستی حکومت نے گھٹیا  جرم ثابت ہونے پر طبی طور پر نامرد بنائے جانے اور 14 سال سے کم عمر بچے یا بچی کو۔۔۔ کا نشانہ بنانے پر سزائے موت کا قانون پاس کر لیا ہے۔کڈونا کے گورنر ناصر احمد الرفائی کا کہنا ہے کہ بچوں کو اس سنگین جرم سے بچانے کے لیے قوانین کو مزید سخت بنانے کی ضرورت ہے۔ نائیجیریا میں کورونا وائرس کی پابندیوں کے مہینوں کے دوران عصمت دری کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔جس کے بعد خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں اور این جی اوز نے ۔۔۔۔ کے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ان مطالبات میں سزائے موت بھی شامل ہے۔یاد رہے کہ افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک نائیجیریا کی کڈونا ریاست میں ۔۔۔کے حوالے سے بنایا جانے والا یہ قانون اب تک کا سخت ترین قانون ہے۔ریاست کڈونا کے نئے ترمیم شدہ قانون کے تحت 14 سال سے زیادہ عمر کی لڑکی کے ساتھ۔۔۔ کا مرتکب ہونے والے شخص کو عمر قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل بچے کے ساتھ۔۔۔کے ایک کیس میں 21 سال قید اور ایک دوسری کیس میں عمرقید کی سزا سنائی گئی تھی۔نئے قانون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 14 سال سے کم عمر کے بچے یا بچی کے ساتھ۔۔۔ کا الزام ثابت ہونے پر اس خاتون یا مرد مجرم کی فیلوپین ٹیوبز ختم کردی جائیں گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More