حکومت کیخلاف پاکستان جمہوری اتحاد تشکیل

سماء نیوز  |  Sep 20, 2020

اپوزیشن نے حکومت کے خلاف پاکستان جمہوری اتحاد تشکیل دے کر ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں اپوزیشن کی آل پارٹی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں نواز شریف اور آصف علی زرداری نے بھی ورچوئل شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھنے والی اپوزیشن جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم تشکیل دے کر اسے پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کا نام دیا گیا ہے۔

اتحاد نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں شفاف آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے اور اس میں پاکستان کی فوج اور خفیہ اداروں کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More