اپوزیشن جماعتوں کا جنوری میں لانگ مارچ کا فیصلہ

جی این این  |  Sep 20, 2020

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے حکومت کو جنوری تک کی مہلت دے دی ، اے پی سی میں آئندہ ماہ سے حکومت مخالف تحریک چلانے جبکہ جنوری میں لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، نائب صدر مریم نواز، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، جے یو پی کے اویس نورانی اور دیگر جماعتوں کے قائدین و رہنماؤں نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More