وین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد پندرہ ہو گئی، دس زخمی

اب تک  |  Sep 27, 2020

کراچی: (27 ستمبر 2020) کراچی سپرہائی وے پرمسافر وین میں آگ لگنے سے پندرہ مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کی تاحال حتمی شناخت نہ کی جا سکی۔

موٹروے پر وین میں آگ لگنے کے خوفناک واقعے میں15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بد قسمت مسافر وین حیدرآباد سے کراچی آ رہی تھی۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ آگے جانے والی وین کا بونٹ اڑ کر بدقسمت مسافر وین سے ٹکرانے کے سبب پیش آیا۔ مسافر وین کے کچے میں اترنے سے آگ بھڑک اٹھی واقعے کے نتیجے میں 13 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 11 شدید زخمی ہوئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی میت کی شناخت نہیں ہوئی۔ تمام لاشیں جھلسی ہوئی ہیں اور کسی کی بائیو میٹرک بھی ممکن نہیں۔ کسی سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے شناخت میں مدد مل سکے۔ میت حاصل کرنے کےلیے لواحقین کو ڈی این اے کرانے کی ضرورت ہوگی۔

میتیں ایدھی سردخانے سہراب گوٹھ منتقل کر دی گئیں ہیں۔ ڈی این اے رپورٹس کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔ زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس سینٹر پہنچادیا گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر نے بھی زخمیوں کی عیادت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More