مودی کی تقریر منقسم اور سفاک بھارت کی حقیقت کے برعکس تھی، منیر اکرم

اب تک  |  Sep 27, 2020

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ مودی کی تقریر منقسم اور سفاک بھارت کی حقیقت کے برعکس تھی۔بھارتی وزیراعظم نے اپنی تقریر میں مسئلہ کشمیر، مشرق وسطیٰ اور فلسطین کا ذکر تک نہیں کیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے عالمی برادری کی توجہ دنیا کو درپیش امور پردلانے کے بجائے خاموشی اختیار کی اور مسئلہ کشمیر، مشرق وسطیٰ اور فلسطین کا ذکر تک نہیں کیا۔ پاکستانی مندوب منیر اکرم نے مودی کی تقریر منقسم، سفاک اور معاشی طور پر ناکام بھارت کی حقیقت کے برعکس قرار دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More