8 ہزار روپے کا امپورٹ پرمٹ نہ لینے پر کسٹم حکام نے 31 لاکھ روپے کا ہینڈ بیگ ضائع کر دیا

روزنامہ اوصاف  |  Sep 28, 2020

آسٹریلیا کے کسٹم حکام نے 50 ڈالر کا امپورٹ پرمٹ نہ خریدنے والی خاتون کا 18 ہزار 900  ڈالر مالیت کا مگرمچھ کی کھال سے بنا ہینڈ بیگ ضائع کر دیا ہے۔آسٹریلین بارڈر فورس کے آفیسرز کے مطابق یہ ہینڈ بیگ  پرتھ ائیر کارگو ڈپو پر پکڑا گیا۔ اسے مغربی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے  فرانس میں سینٹ لورینٹ بوتیک سے خریدا تھا۔اس  ہینڈ  بیگ کو جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار کی تجارت  کے باعث مشکوک سمجھ کر قبضے میں لیا گیا تھا۔  حکام کا کہنا ہے کہ مگرمچھ کی کھال سے بنی مصنوعات پر آسٹریلیا میں پابندی نہیں لیکن عالمی معاہدوں کے باعث اس کے حوالے سے سخت قوانین ہیں۔حکام نے بتایا کہ خاتون نے فرانس سے ایکسپورٹ پرمٹ تو حاصل کر لیا لیکن آسٹریلیا میں امپورٹ پرمٹ حاصل نہ کر سکیں۔کسٹم حکام نے اس بیگ کو ضائع کر دیا لیکن خاتون کو جرمانہ نہیں کیا۔ خاتون کو یہ بیگ 18 ہزار 900 ڈالر یا تقریباً 31 لاکھ روپے میں پڑا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More