نیشنل ٹی 20 کپ: سینٹرل پنجاب نےسدرن پنجاب کو7 وکٹوں سے ہرا دیا

ہم نیوز  |  Oct 01, 2020

ملتان: نیشنل ٹی20 کپ کے دوسرے میچ میں سینٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سینٹرل پنجاب کی کامیابی میں عبداللہ شفیق کی شاندار سنچری نے نمایاں کردار ادا کیا۔

ہم نیوز کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی 20 کپ کے دوسرے میچ میں ڈیبیو کرنے والے 20 سالہ عبداللہ شفیق نے دھواں دھار سنچری بنائی۔

سنچری کی بدولت سینٹرل پنجاب نے 201 رنز کا ہدف اس وقت حاصل کرلیا جب کہ اس کے پاس ابھی سات وکٹیں باقی تھیں۔

ہم نیوز کے مطابق ٹی 20 کپ کے دوسرے میچ میں سدرن پنجاب نے مقررہ 20 اوورزمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر200 رنزبنائے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More