کراچی میں متعدد ریسٹورنٹس سیل

بول نیوز  |  Oct 01, 2020

شہر قائد میں کورونا کی ایک بار پھر بٹھتی صرتحال کے باعث مخےتلف ریسٹورنٹس پر چھاپے مار کر انہیں سیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی کے ضلع ساؤتھ میں 9 ریسٹورنٹس سیل کردیے گئے ہیں، بوٹ بیسن صدر اور آرام باغ کے علاقوں میں ڈی سی ساؤتھ کی کارروائی سامنے آئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کمشنر کراچی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز ضلعی ہیلتھ افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران کا اجلاس ہوا ہے جس میں ریسٹورنٹس اور میرج ہالز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں کمشنر کراچی سہیل راجپوت کا کہنا ہے کہ کارروائی فوری شروع کی جائے خلاف ورزی پر کم از کم تین روز کے لئے ریسٹورنٹس اور میرج ہالز بند کئے جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More