آئی فون12 نئے فیچرز کے ساتھ متعارف

سماء نیوز  |  Oct 14, 2020

فوٹو: ایپل اِن سائیڈر

امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کےلیے جدید فیچرز سے لیس آئی فون 12 کی مارکیٹ میں متعارف کرادیا گیا۔

کرونا وائرس کی وجہ سے آئی فون 12 کی تقریب رونمائی ورچوئل ہوئی جس میں ایپل کمپنی نے آئی فون 12 سیریز کے4 فون متعارف کرائے۔

ایپل کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے گئے تمام آئی فون 12 انتہائی تیز رفتار فائیو جی سروس کے ساتھ ہیں جس کا کیمرہ 12 میگا پکسل ہے۔

کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو، آئی فون 12 پرو میکس متعارف کرایا گیا اور یہ پہلا موقع ہے کہ ایپل نے بیک وقت ایک ہی سیریز کے 4 فون ایک ساتھ متعارف کرائے ہوں۔

آئی فون 12 منی کی قیمت 699 ڈالر رکھی گئی ہے جو پاکستانی روپے میں (1 لاکھ 14 ہزار 583) بنتے ہیں جبکہ آئی فون 12 کی قیمت 799 ڈالر ہے جو پاکستانی روپے میں (1 لاکھ 30 ہزار 978) میں دستیاب ہے۔

آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرومیکس فون کے یہ دونوں ماڈلز بھی ایک دوسرے سے کافی حد تک ملتے جلتے ہیں تاہم ڈسپلے میں فرق ہے۔

آئی فون 12 پرو 999 ڈالر جبکہ آئی فون 12 پرو میکس کی قیمت ایک ہزار 99 ڈالر رکھی گئی ہے۔

آئی فون 12 منی کی اسکرین 5.4 انچ ہے جبکہ آئی فون(12) 6.1 انچ کی ڈسپلے میں متعارف کرایا گیا ہے۔ آئی فون 12 پرو کی بھی اسکرین ڈسپلے 6.1 انچ ہے جبکہ اس سیریز میں سب سے بڑا آئی فون 12 پرو میکس ہے جو 6.7 انچ ڈسپلے کے ساتھ لایا گیا ہے۔

آئی فون 12 سیریز کے چاروں فون او ایل ڈی ڈسپلے اور اے 14 بائیونک پراسیسر سے لیس ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پراسیسرز اینڈرائیڈ فون کے مقابلے میں 50 فیصد دگنی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More