پاکستان میں پہلی پبلک الیکٹرک بائیک متعارف

ہم نیوز  |  Oct 14, 2020

اسلام آباد: پاکستان میں پہلی پبلک الیکٹرک بائیک متعارف کرا دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سید امین الحق نے ایزبائیک کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ تیزی سے بل رہا ہے اور ہر روز نئی ٹیکنالوجی جگہ بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جس بحران سے گزر رہے ہیں ہمیں سرمایہ کاری کی بہت ضروری ہے، ایز بائیک سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔  اس سروس کے ذریعے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2017  کی مردم شماری کے معاملے پر اہم بات چیت کا عمل جاری ہے، اس ضمن میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے اہم ملاقات ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی گئی ہے، ایسی پابندی کی خلاف ہوں جس سے ترقی کو عمل رک جائے۔

امین الحق نے کہا کہ ریاست کے خلاف بات نہیں ہونی چاہیے، ٹک ٹاک کی منیجمنٹ کے ساتھ مل کر بات چیت ہو رہی ہے، میکینزم طے ہونے پر ٹک ٹاک کھول دی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More