آمنہ الیاس کی یہ ویڈیوآپ کوسوچنے پرضرورمجبورکرے گی

سماء نیوز  |  Oct 17, 2020

تصویر: آمنہ الیاس /انسٹاگرام

رنگ گوراکرنے والی مصنوعات کی تشہیرمیں حصہ لینے والوں کی مخالفت اوراس حوالے سے آگاہی بیدارکرنے والی آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ میں اپنے لنگڑے باورچی کا مذاق اڑاتی تھی، توتلے استاد سے اسی انداز میں بات کرتی تھی اور چھوٹے قد پر دوست کا مذاق اڑیا کرتی تھی لیکن وہ میں نہیں ہوں۔

آمنہ کو ان دنوں ایک پرانی ویڈیو کی بنیادپرشدید تنقید کاسامنا ہےجس میں وہ ٹی وی شو کے دوران ماضی کی سُپرماڈل آمنہ حق کا نام بوجھنے کیلئے ساتھی ماڈل صف کنول کو اشارہ دینے کیلئے ایک جملہ کہتی ہیں۔

یہ ویڈیو کلپ معروف فیشن ڈیزائنرحسن شہریار یاسین کے ٹاک شو کاہے، جس میں گیم سیگمنٹ کے دوران سیلیبرٹی کا نام بوجھنے کیلئے آمنہ صدف سے کہتی ہیں”جن کے وزن میں حیران کن طور پر اضافہ ہوا ہے”۔ صدف جواب میں فورا سے آمنہ حق کا نام لیتی ہیں اور دونوں ہنس پڑتی ہیں۔

اس حوالے سے پہلے بھی 2 ویڈیوز بنانے والی آمنہ اس بار “حتمی بیان” کے ساتھ سامنے آئی ہیں۔

View this post on Instagram#cancelculture

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on Oct 16, 2020 at 5:08am PDT

انسٹاگرام پرتنقید کا جواب دینے کیلئے طنزومزاح پرمبنی ویڈیوشیئرکرنے والی آمنہ نے تنقید کرنے والوں سے کہاہے کہ کیا وہ خود کبھی کسی پر تنقید نہیں کرتے۔ دوسروں کو باڈی شیمنگ کا نشانہ بنانے والے خود بھی نہیں جانتے کہ وہ کسی کی رنگت یا جسامت پربات کررہے ہیں اور اگر کوئی اپنی غلطی سدھارنے کی کوشش کرے تو معاشرہ اسے قبول ہی نہیں کرتا۔

ویڈیو کے آغاز میں آمنہ نے خود پر ہونے والے تنقید کے بعد ساری رات سو نہ پانے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا “2 سال پہلے میں نے کسی کو موٹا کہا یہ سچ نہیں ۔ ٹی وی، میڈیا، بلاگرز سب کو نظرانداز کریں اورمیں آپ کو بتاتی ہوں کہ سچ کیا ہے”۔

آمنہ الیاس کو سوشل میڈیا پرتنقید کاسامنا کیوں؟

آمنہ نے ماضی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ” ہمارا ایک باورچی تھا نعمان جو لنگڑاتا تھا، میں اسے لولا نومی کہتی تھی، اس وقت میں 6 سال کی تھی۔ میری کزن کی بیٹی پیدا ہوئی تو2 سال تک میں نےگود میں نہیں اٹھایا، میں کہتی تھی ہائے کتنی پھینی ہے یہ اوراس وقت میں 12 سال کی تھی۔ میرے اسکول ٹیچر توتلے تھے ان سے اکثر میں توتلے اندازمیں پوچھتی تھی چھٹی کب ملے گی، اس وقت میں 15 سال کی تھی، میرا بیسٹ فرینڈ کہتا تھا تم مجھے اتنا نظراندازکیوں کرتی ہو تومیں کہتی تھی کہ تو اتنا ٹڈا ہے کہ نظرہی نہیں آتا “۔

طنزیہ انداز اپنانے والی آمنہ نے مزید کہا” میں نے پڑوسی سے کہا بال لگوالو، کام والی سے کہا دانت لگوالو،یک دن میری بہن کا دوست شام میں ملنے آیا تومیں نے اس سے کہا وہ دیکھو شام میں رات آئی ہے”۔سوچیں میں کسی کو کالا کہہ رہی ہوں، میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو موٹا نہیں کہا بلکہ ہاتھی، گینڈا، سانڈ جیسے لفظ استعمال کرتی تھی۔

اداکارہ و ماڈل نے واضح کیا کہ میں نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ وہ میں نہیں ہوں اوریہ سچ ہے کیونکہ وہ میں نہیں ہوں، “وہ میں تھی”۔ کوئی بھی اپنی ماں کے پیٹ سے اخلاقیات سیکھ کر نہیں آتا اور پلیزمجھے نہ بتائیں کہ آپ لوگوں نے کبھی یہ باتیں نہیں کیں لیکن مجال ہے کہ کسی کودوسرا موقع دیں۔

سالگرہ پرآمنہ الیاس نے آٹے سے منہ گوراکیوں کیا؟

آمنہ الیاس نے ایچ ایس وائی کے شو میں کہے گئے الفاظ پر آمنہ حق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا “آمنہ حق، جو میں نے کیا اسے بدل نہیں سکتی، اس درد کو ختم نہیں کرسکتی جو شاید میں نے آپ کو پہنچایا لیکن میں ہرروزخود کو بہتربنانے کی کوشش کررہی ہوں”۔

ویڈیو کا اختتام کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے واضح کیا” آپ سب کے لیے آخری بارکہہ رہی ہوں کہ وہ میں نہیں تھی” اور ساتھ ہی ویڈیو کے آغاز میں منگوائے گئے پراٹھے کے آنے پر ” کتنا موٹا ہے یہ، یہ تو جل کر کالا بھی ہوگیا ہے” کے الفاظ کے ساتھ اپنے پیغام کو مزید واضح کیا۔

آمنہ کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ساتھی اداکارہ عائزہ خان نے مشورہ دیا کہ ” تم نے اپنا کیرئیر بنانے کیلئے بہت محنت کی ہے، اور مستقبل میں مزید بہت کچھ تمہارا انتظار کررہا ہے، اس لیے خود کو ان معاملات سے دور رکھو، میرا پیار اور نیک خواہشات تمہارے ساتھ ہیں”۔

صدف کنول کے ساتھ آمنہ حق کوموٹا کہنے کی یہ ویڈیو کافی عرصے سے امریکا میں مقیم آمنہ حق کی نظروں سے بھِی گزری جس پر انہوں نے انسٹا اسٹوری میں ردعمل دیا تھا۔

View this post on InstagramOne of Pakistan’s original supermodels @lahaq recently took to her insta story to react to a viral video where a fellow supermodel can be seen jibing over her weight ‼️ The video from a TV talk show that aired a few years ago shows Amna Ilyas hinting at Haq’s apparent weight gain during a ‘Guess The Celeb’ segment‼️ Share your thoughts in the comments below 🤔👇 . . . #amnahaq #aaminahhaq #amnailyas #body #bodyshaming #fat #fatshaming #fashion #fashiongram #fashionmodel #supermodel #pakistan #pakistani #pakistanicelebrities #instagood #instafun #instadaily #graziapk #graziapak

A post shared by Grazia Pakistan (@graziapak) on Oct 13, 2020 at 10:19am PDT

آمنہ حق نے بتایا کہ کئی افراد نےمجھے ٹیگ کیا جس میں ایک ماڈل /اداکارہ نے مجھ سے متعلق بات کررہی ہیں۔ مثبت رویہ ظاہر کرنے والی سابق سپر ماڈل نے لکھا “سچ بولنا چاہیے، اگر میرے حوالے سے باڈی شیمنگ پر کسی کی زندگی میں خوشی آتی ہے تو آئے”۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More