نوازشریف نے سیاست کرنا ہمارے لئے مشکل کردیا ہے،قائدن لیگ کی تقریرکے بعدلیگی رہنماء پریشان

روزنامہ اوصاف  |  Oct 17, 2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے خطاب کے بعد مسلم لیگ ن کے متعددرہنما ء پریشان ہیں ۔سینئرصحافی وتجزیہ کارروئوف کلاسرا نے انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ میری پاکستان مسلم لیگ ن کے تین چاررہنمائوں سے بات ہوئی وہ بھی نواز شریف کی تقریرکے بعد اپ سیٹ ہیں۔اوران میں سے دوچارکاتویہ خیال تھاکہ میاں صاحب نے ہمارے لیے سیاست کرنامشکل کردیاہے۔جن پرکیسز ہیں وہ زیادہ پریشان ہیں کہ شایددوبارہ ہمیں جیل میں ڈال دیاجائے گا۔رئوف کلاسرانے پوچھاکہ میاں صاحب نے جوتقریرکی اس کے بارے میں آپ کاکیاخیال ہے توانہوں نے کہاکہ جولوگ سٹیج پربیٹھے ہوئے تھے ان کے لیے یہ تقریرایک بم شیل تھا۔وہ پریشان تھے اورمیسجز کاتبادلہ بھی ہوارہنمائوں نے ایک دوسرے سے پوچھاکہ یہ کیاہورہاہے۔رئوف کلاسرانےمزیدکیاکہاجاننے کے لیے ویڈیوملاحظہ کریں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More