وزیراعظم کی نیوزی لینڈ انتخابات میں شاندار کامیابی پر جیسنڈا آرڈرن کو مبارکباد

نوائے وقت  |  Oct 17, 2020

وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں2020ء کے انتخابات میں شاندار کامیابی پرجیسنڈا آرڈرن کو مبارک باد دی ہے۔ہفتے کی رات اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ جیسنڈا آرڈرن کی بہترین قیادت نے نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ پاکستان کے عوام کے دل جیتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تعاون اور دوستی کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More