تبدیلی سرکار کا ہر قدم غلط سمت اٹھ رہا ہے، سینیٹر سراج الحق

بول نیوز  |  Oct 18, 2020

سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کا ہر قدم غلط سمت اٹھ رہا ہے  اور اب عوام کو نظام کی تبدیلی کیلئے اٹھنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ چہروں کی تبدیلی میں قوم کے 73سال ضائع ہوگئے ہیں لیکن ظلم وجبر اور استحصالی نظام سے نجات حاصل کئے بغیر مثبت تبدیلی نہیں آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھی حکمرانی کے جتنے بھی اعشاریے تھے وہ الٹ سمت جارہے ہیں، حکومت کے سارے اقدامات نمائشی ہیں اور دوسال میں ہی اپنی مقبولیت کھو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج ملک مین مہنگائی بے روز گاری اور ابدامنی عروج پر ہے، لوگ آٹے اور چینی کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جب  وزیر اعظم آٹے اور چینی چوروں کو جانتے ہیں تو پکڑتے کیوں نہیں ؟ کیونکہلوگوں کو دووقت تو کیا ایک وقت کا کھانا نہیں مل رہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ آج تک حکومت نے محض اعلانات ،دعوے اور وعدے کئے ہیں لیکن اب حکومت معاشی بہتری چاہتی ہے تو اسے سودی معیشت سے تائب ہونا پڑے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More