جاپان: کرونا وائرس کی تشخیص کا جدید ترین آلہ ایجاد

نوائے وقت  |  Oct 18, 2020

غیر ملکی میڈیا کے مطابق توہوکُو یونی ورسٹی اور حساس پیمائشی آلات تیار کرنے والی ایک جاپانی کمپنی نے ایک ایسا نظام وضع کر لیا ہے جس کی مدد سے کسی بھی شخص کی سانس سے کرونا وائرس کی تشخیص کی جا سکتی ہے۔مذکورہ دونوں اداروں نے کرونا کے ٹیسٹنگ نظام کے تجرباتی نمونے کی تیاری مکمل کر لی ہے، یہ آلہ 3 حصوں پر مشتمل ہے۔آلے کا پہلا حصہ تقریباً 5 منٹ تک چھوڑے گئے سانس کو جذب کرتا ہے، دوسرا حصہ سانس میں موجود تمام کرونا وائرس کو غیر فعال بناتے ہوئے وائرس میں موجود پروٹینز حاصل کرتا ہے، جب کہ تیسرے حصے میں پروٹینز کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔یہ آلہ تیار کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس تقریباً ایک گھنٹے میں نتائج دے سکتی ہے، اس آلے کی کامیاب طبی آزمائش دس متاثرہ افراد پر کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More