مچھر کالونی ! کیا آپ کراچی کے مشہور مگر عجیب ناموں والے علاقوں کی حقیقت جانتے ہیں؟

روزنامہ اوصاف  |  Oct 18, 2020

پاکستان کا سب سے برا شہر کراچی آبادی کے لحاظ سے ایک ایسا شہر ہے جس میں ہر نسل ،مذہب اور زبان کے لوگ بستے ہیں، چنانچہ اس شہر میں ہر علاقے کی اپنی پہچان اور خصوصیات ہے۔ البتہ کئی علاقوں کی وجہ شہرت تو ان کے دلچسپ نام ہیں، جو اتنے مختلف اور حیران کر دینے والے ہیں کہ سننے والا تھوڑی دیر کے لئے تعجب میں پڑ جاتا ہے۔ یہ نام کیوں اور کس لئے پڑے اور ان کے پیچھے کیا حقیقت پوشیدہ ہے، آئیں جانتے ہیں۔1- بھینس کالونییہ لانڈھی کا ایک پرانا علاقہ ہے اور اس کا نام بھینس کالونی رکھنے کا مقصد یہ تھا کہ یہاں پر وسیع پیمانے پر مویشی منڈی بنائی جائے گی جو شہر میں گوشت اور دودھ مہیا کرے گی۔ لیکن کراچی کے بشہریوں کی ستم ظرفی دیکھیں کہ انہوں نے یہاں اس علاقے میں بھی رہائش اختیار کرلی۔ 2- گورا قبر ستان سن 1845 میں عیسائیوں کے لئے یہ قبرستان تعمیر کروایا گیا تھا۔ چونکہ عیسائی برادری زیادہ تر انگریزوں پر مشتمل تھی جس کی وجہ سے اس کو گورا قبرستان کہا جاتا تھا۔ بعد ازاں تقسیم، اس قبرستان کو پاکستان کی مسیحی برادری استعمال کرتی رہی ہے۔ 3- ناگن چورنگی کراچی کی مقبول ترین ناگن چورنگی جس میں دو طرفہ فلائی اوور تعمیر کیا گیا ہے۔ ناگن چورنگی کے حوالے سے مشہور ہے کہ فلائی اوور کی تعمیر سے قبل یہاں حادثات بہت رونما ہوتے تھے، جبکہ ناگن چورنگی کے بارے میں یہ قیاص آرائی بھی مشہور ہے کہ 100 سال قبل یہاں ایک ناگن (سانپ) موجود تھا۔ 4- گورومندر گورومندر کا شمار کراچی کے پرانے اور پوش ترین علاقوں میں ہوتا ہے۔ قائداعظم کے مقبرے کے قریب ، گورومندر پر ہندو دیوتا شیو کے نام پر ایک مندر تھا، اس حوالے سے یہ کہا جاتا ہے کہ مندر کی اس عمارت کو گردوارے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ فی الحال ،اب تو اس علاقے میں کافی تعداد میں ریسٹورانٹ اور دکانیں موجود ہیں لیکن یہاں اس علاقے میں وہ مندر آج بھی قائم ہیں۔ 5- مچھر کالونی مچھر کالونی علاقے کا نام سن کر آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ یہاں بڑی تعداد میں مچھر پائے جاتے ہوں گے لیکن درحقیقت یہ مچھروں کا علاقہ نہیں بلکہ یہاں بھی عام انسان بستے ہیں۔ اس علاقے کا پرانا نام مچھیرا کالونی تھا کیونکہ یہاں پر اکثریت مچھیروں کی تھی لیکن پھر آہستہ آہستہ بڑھتی ہوئی آبادی، سیوریج کی ناقص صورتحال اور گندگی کے باعث اس کا نام مچھر کالونی ہوگیا۔ 6-کالا پُل پُل کے اس پار یہ محاورہ کراچی والوں کے لئے نیا نہیں دراصل اس محاورے میں استعمال ہونے والا پُل “کالا پل “کی نمائندگی کرتا ہے اس پُل کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ مذکورہ پُل کراچی کے مختلف علاقوں کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی طرف جوڑتا ہے۔ 7-خاموش کالونی یہ علاقہ کراچی کے مشہور علاقے لیاقت آباد ٹاؤن میں واقع ہے تاہم نام کے بر خلاف یہ جگہ بالکل خاموشی سے خالی ہے۔درحقیقت علاقے میں واقع قبرستان کی وجہ سے اس علاقے کا نام خاموش کالونی پڑ گیا تھا۔ 8- گیدڑ کالونی گیدڑ کالونی ، لانڈھی ٹاؤن میں واقع ایک نواحی علاقہ ہے اور ایک مقام پر علاقے میں گیدڑوں کی موجودگی سے اس کا نام گیدڑ کالونی پڑ گیا تھا تاہم سٹی کونسل کے اعتراضات کے بعد اب اس علاقے کا نام تبدیل کر کے مظفرآباد کالونی کردیا گیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More