لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے دوبارہ عہدہ سنبھال لیا

روزنامہ اوصاف  |  Oct 22, 2020

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے ایک سال بعد دوبارہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ ایک سال قبل وہ وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہو گئے تھے۔ لبنانی صدر مائیکل عون نے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ مشاورت کے بعد سعد حریری کی نامزدگی کا اعلان کیا تھا۔ سعد حریری کا کہنا ہے کہ فرانس کے معاشی ترقی پروگرا م پر عمل کے لئے غیر سیاسی ماہرین پر مشتمل کابینہ تشکیل دی جائے گی۔گزشتہ سال لبنان میں معاشی بدحالی کے خلاف مظاہروں کے دباؤ میں آکر اس وقت حریری نے وزارت عظمی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More