پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی کے لئے وقت مل گیا

بول نیوز  |  Oct 23, 2020

عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں چھ ماہ کا مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کا اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں  پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں چھ ماہ کا مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چھ ماہ کے مزید ریلیف سے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی کی مد میں پہلے ایک سال کا ریلیف دیا گیا تھا،ایک سال کا ریلیف اس سال دسمبر میں ختم ہو رہا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More