پی ایس ایل: اسموگ کے باعث میچز لاہور سے راولپنڈی اور کراچی منتقل

ہم نیوز  |  Oct 23, 2020

لاہور: اسموگ کے باعث پی ایس ایل کے میچز لاہور سے راولپنڈی اور کراچی منتقل کردیے گئے ہیں۔

ہم نیوز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حوالے سے بتایا ہے کہ سات سے دس نومبر 2020 کے درمیان کھیلے جانے والے تمام پی ایس ایل کے میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق 14 سے 17 نومبر 2020 کے درمیان ہونے والے تمام میچز اب کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More