سابق بھارتی کپتان کپل دیو کو دل کا دورہ ، اسپتال منتقل

جی این این  |  Oct 23, 2020

نئی دہلی:سابق بھارتی کپتان کپل دیو کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کپتان کپل دیو کو سینے میں درد کی شکایت تھی،طبیعت بگڑنے پر فوری طور پر نئی دہلی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی جائے گی۔کپل دیوکی عمر 61 سال ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق فی الحال وہ خطرےسے باہر  ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More