عمران خان کی ٹیم کے کھلاڑی سے بڑی سیاسی جماعتوں کے رابطے ۔۔پی ٹی آئی چھوڑنے پر کیا کیا عہدے دینے پیشکش کی

روزنامہ اوصاف  |  Oct 23, 2020

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خیبر پختونخوا میں دیرینہ ساتھی اور رکن اسمبلی عاطف خان سے بڑی سیاسی جماعتوں نے رابطے شروع کردیئے ،رکن اسمبلی کو پرکشش عہدوں کی پیشکش بھی کر دی، عاطف خان نے رابطوں کی تصدیق کردی۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے موجود رکن اسمبلی اورسابق سینئر صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان سے بڑی سیاسی جماعتوں نے رابطے شروع کردیئے ،عاطف خان کوسیاسی جماعتوں کی طرف سے پرکشش عہدے کی پیشکش بھی کردی۔سابق سینئروزیرعاطف خان نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں سیاسی جماعتوں کے رابطوں کی تصدیق کی ،ان کا کہنا تھا کہ چند سیاسی جماعتوں نےرابطہ کیا ہے اور مختلف جماعتوں سے آفر ملی ہے۔سابق وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میراگھر ہے،چند لوگ چاہتے ہیں کہ میں اپنا گھرچھوڑدوں،کسی صورت پی ٹی آئی اورعمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More