حرمین انتظامیہ نے’معتمرون‘ پروگرام کا افتتاح کردیا

بول نیوز  |  Oct 24, 2020

سعودی عرب میں حرمین انتظامیہ نے’معتمرون‘ پروگرام کا افتتاح کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سربراہ اعلیٰ مسجد حرمین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے’معتمرون‘پروگرام کا افتتاح کردیا۔

متعلقہ خبرحرمین عجائب گھر کھولنے کی اجازت، سعودی عرب

سعودی عرب میں غلاف کعبہ فیکٹری، حرمین عجائب گھر اور حرم لائبریری...

خیال رہے کہ معتمرون زائرین کے لیے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل سسٹم کے کورونا بچاؤ پیکیج کا حصہ ہے۔

اس حوالے سے شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ عمرہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان نے مزید کہا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے زائرین کو عمدہ اور معیاری خدمات دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More