دنیا کے سب سے بڑے فوارے کا افتتاح کر دیا گیا

بول نیوز  |  Oct 24, 2020

میں دنیا کے سب سے بڑے فوارے (پام فاؤنٹین) کا افتتاح کر دیا گیا ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں سب سے بڑے فوارے کو النخلہ کا نام دیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ فوارے کی تقریب رونمائی میں عالمی وبا کی پیش نظر ماسک پہنے سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ تقریب کے دوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ پام فاؤنٹین کا نام دنیا کے سب سے بڑے فوارے کے طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

النخلہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سینئر مارکیٹنگ مینجر نے کہا کہ  ہمیں خوشی ہے کہ پام فاؤنٹین نے باضابطہ طور پر دنیا کے سب سے بڑے فوارے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ 14 ہزار معکب فٹ کے دائرے پر پھیلا یہ فوارہ 105 میٹر اونچا ہے ، اس کے نچلے حصے میں 3 ہزار سے زیادہ بلب لگائے گئے ہیں جن کی رنگا رنگ روشنی سے پانی کے ساتھ دلآویز منظر دیکھنے کو ملے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More