اورنج لائن ٹرین سروس کاآغاز کردیا گیا، ٹرین میں یومیہ ڈھائی لاکھ مسافر سفر کرسکیں گے

سچ ٹی وی  |  Oct 26, 2020

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں شہریوں کے لئے اورنج لائن ٹرین سروس کاآغاز کردیا گیا ، یومیہ ڈھائی لاکھ مسافراورنج لائن ٹرین میں سفر کرسکیں گے۔

پہلی اورنج لائن ٹرین گجراں سے مسافروں کو لیکرعلی ٹاؤن روانہ ہوئی ، 27کلو میٹر کےٹریک پر 26 اسٹیشنز پراورنج لائن ٹرین رکےگی۔

اورنج لائن ٹرین کا یک طرفہ کرایہ 40 روپے مقرر کیا گیا ہے ، اسپیشل افراد،بچوں،بزرگوں اور خواتین کے لئے علیحدہ نشستیں ہیں جبکہ ٹرین کےانجن کےساتھ 5 بوگیوں نصب کی گئی ہیں۔ٹرین کی ہر بوگی میں آگ سےبچاؤکےحفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ٹرین میں خود کار نظام اسٹیشنز کے حوالے سے آگاہی دیتا ہے۔

گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹرو کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا اورنج لائن میٹرو ٹرین پاک چین دوستی کی مثال ہے، ہماری حکومت نے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More