کورونا کی تباہی کاریاں ۔ اسلام آباد میں معروف ترین یونیورسٹی سیل ،کتنے سکول بند ہو چکے ہیں ؟پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

روزنامہ اوصاف  |  Oct 26, 2020

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ضعیم ضیا نے جامعہ کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ڈی ایچ او کی جانب سے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سیل نہ کیے جانے والے ڈیپارٹمنٹس میں ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد مزید تین نجی تعلیمی اداروں سیل کر دیا گیا تھا۔کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تینوں تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کیا تھا۔ذرائع کے مطابق چٹھہ بختاور میں قائم نجی اسکول میں دو طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر ادارے کو سیل کردیا گیا۔اسی طرح ایف ٹین ون میں قائم نجی اسکول میں 3 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر اسکول کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ جی سکس ٹو میں قائم نجی اسکول میں دو اساتذہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ادارے کو سیل کردیا گیا۔اس سے پہلے 46 تعلیمی اداروں کو کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کیا جا چکا ہے۔ 17 تعلیمی اداروں کو ڈی سیل کیا جا چکا ہے۔خیال رہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے سبب کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے حکومت کو دوبارہ سے لاک ڈاؤن کی تجویز دینے پر غور کرنا شروع کر دی
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More