مفادات کے تحفظ کی جنگ ملک سے باہر بھی لڑیں گے، بھارتی مشیر قومی سلامتی

اب تک  |  Oct 26, 2020

نئی دہلی: (26 اکتوبر 2020) چین کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے والے بھارت کی گیدڑ بھبکیاں ختم نہ ہوئیں۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کہتے ہیں کہ جنگ اس ملک لے کر جا سکتے ہیں جہاں سے خطرہ سر اٹھا رہا ہو گا۔ انہوں نے جارحیت کی دھمکیوں کو بھارت کے نئے بیانئے سے جوڑ دیا۔

بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول نے نئی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زمین کے ساتھ ساتھ غیرملکی زمین پر بھی جاکر لڑیں گے، چین سے حالیہ ہزیمت اٹھانے والے اجیت دوول نے نیا انڈیا کے عنوان سے نیا ڈاکٹرائن پیش کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی سرزمین سکیورٹی خطرات کا باعث ہے، بھارت پہل نہ کرنے کے ماضی کے نظریئے میں تبدیلی کررہا ہے۔

نیو انڈیا ڈاکٹرائن کے تحت جہاں سے خطرہ ہوگا وہاں میدان جنگ بنادیں گے۔ بھارت کو نہیں بھولنا چاہئے کہ ابھی نندن اور کلبھوشن غیرملکی سرزمین سے پکڑے گئے تھے دوسرے کی سرزمین پر آنے والے ابھی نندن اور کلبھوشن کے ساتھ کیا ہوا، نئے انڈیا ڈاکٹرائن کے خالق مت بھولیں کہ سیکولر اور مہذب ہونے کے دعویدار بھارت کی ہندوتوا پالیسی اب ڈھکی چھپی نہیں رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More