ترکی کے وزیر دفاع کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

بول نیوز  |  Oct 26, 2020

ترکی کے وزیر دفاع جنرل ہلسی اکیر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ترک دفاعی تعلقات، سیکیورٹی تعاون، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف کا اس مو قع پر کہنا تھا کہ دونوں ممالک برادرانہ تعلقات کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں جو پائیدار شراکت میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر دفاع نے خطے کے امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار اور پاک فوج کی دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں کو سراہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More