نوجوان کو واٹس ایپ پرچیٹ پڑی پونے آٹھ لاکھ میں مگر کیسے؟ جانیے تفصیلات

سچ ٹی وی  |  Oct 29, 2020

ابوظبی کی خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوجوان واٹس ایپ پر غیراخلاقی زبان استعمال کرتا ہے۔

عدالت نے اس درخواست کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے اسے معمولی جرائم کی سماعت کرنے والی عدالت کو بھیج دیا۔

نوجوان نے عدالت میں اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور خاتون سے معافی بھی مانگی مگر جج نے ملزم کو ڈھائی لاکھ درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی فیصلے میں لکھا گیا کہ نوجوان نے مدعی خاتون کو اخلاقی نقصان پہنچایا، جس پر اُسے 20 ہزار درہم جرمانہ بطور معاوضہ اور مقدمے کے اخراجات ادائیگی کی سزا سنائی گئی ہے۔

خاتون نے اپنی درخواست میں ہتھک عزت کا دعویٰ بھی کیا تھا جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

درخواست گزار نے عدالتی فیصلے کے خلاف دوسری عدالت سے رجوع کیا جس پر جج نے جاری ہونے والے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ خاتون کو دشنام طرازی سے جتنا اخلاقی نقصان ہوا اُس کے لیے 20 ہزار درہم کا معاوضہ کافی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More