ایک روزہ سیریز:پاکستان اور زمبابوے کے مابین پہلا میچ آج ہو گا

نوائے وقت  |  Oct 30, 2020

راولپنڈی: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جودن 12 بجے شروع ہو گا۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے پاکستان میں موجود ہے اور پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ایک روزہ  سیریز کا پہلا میچ آج  راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جودن 12 بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتان فتح کے لیے پرامید ہیں،قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان فٹنس مسائل کے باعث نمائندگی نہیں کر سکیں گے،نائب کپتان شاداب خان بائیں ٹانگ میں کھچاؤ کے باعث آؤٹ ہو گئے۔

https://www.nawaiwaqt.com.pk/30-Oct-2020/1238965

پاکستان زمبابوے ون ڈے میچ کےلیے دونوں ٹیمیں راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچا دی گئیں ہیں اورٹیموں کو سخت سیکیورٹی میں مقامی ہوٹل سے اسٹیڈیم لایا گیا جبکہ ٹیموں کی آمد کے دوران سپیشل روٹ لگایا گیا، مری روڈ کے دونوں اطراف پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں جبکہ میچ کیلئے 300 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز کےلیے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا تھا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہوں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز کےلیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں امام الحق، عابد علی فخر زمان،حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد،خوش دل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف اور موسیٰ خان شامل ہیں۔

https://www.nawaiwaqt.com.pk/30-Oct-2020/1238964

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ یکم نومبرجبکہ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پہلاٹی 20میچ 7،دوسرا8 اورتیسرا 10نومبرکولاہورمیں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More